برطانیہ کے اسٹور میں پرندہ چوری کرتے پکڑا گیا!!

May 21, 2019

کبھی کبھی ہمیں ایسے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں جن پر حیرت کے ساتھ ساتھ بے اختیار پیار بھی آجاتا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایسا ہی ایک واقعہ برطانیہ میں اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک بگلے نے ایک اسٹور میں دبنگ انٹری دی، بریڈ کا پیکٹ منہ میں دبایا اور ٹہلتا ہوا وہاں سے روانہ ہونے کی کوشش کرنے لگا۔

اس ہی دوران اسٹور کی کیشیئر نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کے بعد یہ بریڈ کا پیکٹ وہیں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ ننھے پرندے کی یہ بے سا ختہ ادا سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ اسے دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے ہیں۔