سندھ حکومت کا عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان

May 22, 2019

سندھ حکومت نے مالی بحران کے باوجود عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔

حکومت سندھ کے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہکے مطابق تمام ملازمین کو 31 مئی تک تنخواہوں کی ادائیگی ہوجائے گی اس کے علاوہ تمام پنشنرز کو بھی قبل ازعید ادا ئیگی کی جائے گی۔

سندھ حکومت تمام خودمختار کارپوریشنز ، بلدیاتی کونسلز کےملازمین کے ساتھ ساتھ ورک چارج ملازمین کو بھی تنخواہیں قبل ازعید دے گی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت مالی بحران کا شکار ہے اور اس نے عید الفظر کے موقع پر تمام غیر ترقیاتی مصارف کے بجائے تنخواہوں کی ادائیگی کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔