ہائیکورٹ:موٹروے ایم تھری پر مسافروں کیلئے سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت 20جون تک ملتوی

May 24, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے عبدالحکیم موٹروے ایم تھری پر مسافروں کیلئے مساجد اور بیت الخلاء سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت 20 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں محمد طاہر جمال ایڈووکیٹ کی جانب سے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے 31مارچ کو لاہور سے عبدالحکیم ایم تھری موٹرے منصوبے کا افتتاح کیا جبکہ لاہور سے عبدالحکیم تک سروس ایریا میں کوئی مسجد اور واش روم نہیں بنائے گئے، طاہر جمال کی ایک اور پٹشن لاہور تا ملتان موٹر وے پر سفیدے کا درخت لگانے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کرنے اور حکام سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 20 جون تک ملتوی کردی ہے۔