مقبوضہ کشمیر میں مجاہد کمانڈر کی شہادت پر دوسرے روز بھی پہیہ جام ،کرفیو نافذ

May 26, 2019

سرینگر(ایجنسیاں/مانیٹرنگ سیل) مقبوضہ کشمیر میں کمانڈر ذاکر موسیٰ اور پلوامہ میں ایک شہری کی شہادتوں پر ہفتہ کو مسلسل دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال سے عام زندگی کا پہیہ جام ہوا،جبکہ جنوبی کشمیر اور پائین شہر میں بغیر اعلان کرفیو دوسرے روز بھی نافذ رہا۔ ہڑتال کے دوران سرینگر کے علاوہ بانڈی پورہ،سوپور،کولگام کے علاوہ دیگر علاقوں میں ٹیر گیس اور پیلٹ کا استعمال کیا گیاجس کے نتیجے میں متعددافراد زخمی ہوئے۔انتظامیہ کے فیصلوں کے نتیجے میں تعلیمی ادارے بند رہے۔ یونیورسٹیوں کے امتحانات ملتوی جبکہ بانہال، بارہمولہ ریل سروس کو معطل کر نے کے علاوہ پوری وادی میں انٹرنیٹ کو منقطع کیا گیا۔