نواز شریف کو پاکپتن اراضی کیس میں نوٹس جاری

May 27, 2019

پاکپتن دربار اراضی کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کیس کی سماعت 18 جون کو ہوگی۔

عدالت عظمیٰ نے سماعت مقرر کیے جانے سے متعلق نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف خود یا بذریعہ وکیل پیش ہوں اور متعلقہ دستاویزات 18 جون تک داخل کرائے جائیں۔

عدالتی نوٹس کے مطابق دستاویزات کی غرض سے کسی قسم کا التوا نہیں دیا جائے گا،کیونکہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے تمام فریقین سے جے آئی ٹی رپورٹ پر 15 دن میں جواب طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ کیس کی گزشتہ سماعت پر نواز شریف کی جانب سے سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ پیش ہوئے تھے۔