ورجینیا میں یونیورسٹی ہال کو دھماکے سے گرادیا گیا

May 31, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایک طرف تو عمارتیں کھڑی کرنے میں مہینوں لگ جاتے ہیں وہیں انہیں گرانے کے لیے صرف چند سیکنڈزہی کافی ہوتے ہیں۔

ایسا ہی ایک نظارہ امریکی ریاست ورجینیامیں دیکھنے کو ملا جہاں ایک 54سال پرانے یونیورسٹی ہال کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے زمین بوس کردیا گیا۔

1965میں تعمیر ہونے والے ورجینیا یونیورسٹی کے ہال کو گرانے کیلئے کئی پاؤنڈ وزنی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جو کہ ہال کی عمارت میں بھر دیا گیا تھا۔

بٹن دباتے ہی یہ ہال دیکھتے ہی دیکھتے زمین بوس ہوگیا جبکہ یہ منظر دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد کچھ ہی دور موجود تھی۔

واضح رہے کہ اس ہال کی جگہ ایک نیا پراجیکٹ تعمیر کیا جائے گا۔