5 برآمدی صنعتوں سے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز

June 01, 2019

بجٹ میں پانچ برآمدی صنعتوں سے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی گئی۔ جن میں ٹیکسٹائل، لیدر، سرجیکل اور سرامیکس شامل ہیں۔

مرکزی رہنما اپٹما کا کہنا ہے کہ حکومت وعدے پورے کرے تو ٹیکسٹائل برآمدات بڑھ سکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے ٹیکسٹائل برآمدات میں نمایاں کمی کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق برآمدات کا مطلوبہ ہدف پورا نہ ہونے پر ٹیکس استثنیٰ ختم کیا جارہا ہے، زیرو ریٹڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری پر17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نےٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس نرخوں میں چھوٹ بھی ختم کر دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے ٹیکسٹائل برآمدات میں نمایاں کمی کا خدشہ ہے۔