سوات میں سیاحوں کا رش لگ گیا

June 09, 2019

سوات میں عید کی چھٹیوں کے دوران لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں نے سوات کا رخ کیا۔

سوات موٹروے کھلنے کی وجہ سے عید کے پہلے روز سے ابھی تک لاکھوں کی تعداد میں سیاح سوات پہنچ رہے ہیں، فضاگٹ مینگورہ، مرغزار، ملم جبہ، میاندم، مدین، بحرین، کالام، گبین جبہ، مہو ڈنڈ، مٹلتان،گلیشئر، اتروڑ اور دیگر سیاحتی مقامات سیاحوں سے بھرے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوات کے تمام ہوٹلز میں مشکل سے کمرے دستیاب ہیں، جس کی وجہ سے اکثرسیاح ٹینٹوں میں راتیں گزا رہے ہیں۔