آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری: پی پی جاپان کا احتجاج کا اعلان

June 10, 2019

پاکستان پیپلز پارٹی جاپان نے نیب کی شدید مذمت کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کی صورت میں اورسیز بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

پی پی جاپان کے سابق جنرل سیکریٹری شاہد مجید ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ نیپ نے ملک میں قانون کی دھجیاں اڑانے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے، پاکستان کھپے کے نعرے کے بانی کو سلاخوں کے پیچھے بھیجنا انصاف کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اورسیز بھر میں اس پر احتجاج کیا جائے گا۔