گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی، بین الصوبائی و افغانستان منتقلی کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

June 13, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نےگندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور بین الصوبائی و افغانستان منتقلی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ، چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ خوراک کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر خوراک ہری رام کشوری لال، سیکریٹری خوراک، کمشنر کراچی، کمشنر حیدرآباد اور کمشنر میرپور خاص سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔