چین میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 17 ہلاک

June 13, 2019

چین کے ریجن گوانگشی زوہانگ میں بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 17 افراد ہلاک، 9 لاپتہ ہوگئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


گوانگشی زوہانگ میں مسلسل جاری رہنے والی بارشوں کے باعث6 شہروں اور 38 کاؤنٹیز کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جس کے باعث تقریبا 6 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سیلابی پانی میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں، ریسکیو حکام نے پانی میں پھنسے ایک ہزار سے زائد افراد کو بچایا۔

بارشوں، سیلابا ورل اینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گھر، سڑکیں اور فصلیں تباہ ہوگئیں۔