طالبعلم کو احتجاج پر یونیورسٹی سے بیدخل نہیں کیا جاسکتا، پشاور ہائیکورٹ

June 14, 2019

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کسی کو اپنی آزادی رائے کے اظہار کا حق حاصل ہے اور یہ بنیادی حقوق میں بھی شامل ہیں ،اگر یونیورسٹی میں طالبعلم اپنے حقوق کے حصول کیلئے ایک دائرے کے اندرپر امن احتجاج ریکار ڈ کرتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے ،صرف احتجاج ریکارڈ کرنے کی بنیاد پر یونیورسٹی کسی طالبعلم کو امتحان میں بیٹھنے یا یونیورسٹی سے بے دخل نہیں کرسکتی ۔