ایسٹ زون پولیس نے 39ملزمان کو گرفتار کیا

June 15, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان کی جانب سے مرتب رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایسٹ زون پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 39ملزمان کو گرفتار کیا ہے جس میں 2اشتہاری اور 8 مفرور بھی شامل ہیں ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ 11 پستول، 2385 گرام چرس, 4 کمپیوٹر، 100 پیکٹ گٹکا اور 3 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں جبکہ 3 گاڑیاں قبضہ میں لی گئی ہیں ۔