پاک بھارت میچ میں شائقین کا جو ش وخروش

June 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا مانچسٹر میں جاری ہے ، دونوں ٹیموں کے شائقین بھی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم میںموجود ہیںاور ٹیم کے حق میںخوب نعرے لگارہے ہیں ۔

مانچسٹر میں پاکستان اور بھارت کےدرمیان کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں شائقین کی طرف سے جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے اور چاچا کرکٹ سمیت دیگر شائقین ٹیم کے حق میںنعرے لگاتے نظر آرہے ہیں۔

شائقین کرکٹ اپنی اپنی ٹیموں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے بڑی تعداد میںگرائونڈ میں موجود ہیں، ہر خوب صورت شارٹ اور اچھی بال پر انہیں بھرپور داد دے درہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا اور بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 337 رنز کابڑا ہدف دیا ہے۔