سکول مالکان ا پنے اثاثے اور بےنامی جائیدادیں ظاہر کریں، لینڈ ریونیو افسر

June 17, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) چیف کمشنر آرٹی اوملتان کی ہدایت پر آل پنجاب رجسٹرڈ سکولز فیڈریشن کے عہدیداران کو لینڈ ریونیو آفیسر ملتان ربنواز بھٹی نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر بریفنگ دی،اس موقع پر انہوں نےکہا کہ آر ٹی او ملتان نے سکولوں کے بارے میں مکمل معلومات اکٹھی کرلیں ہیں تاہم حکومت نے عوام کو سہولت دینے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم جاری کی ہے تاکہ عوام اپنے غیر ظاہر شدہ آمدن واثاثہ جات ظاہر کرسکیں بصورت دیگر 30جون کے بعد سخت کاروائی ہوگی جس میں جرمانہ اور قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ سکول مالکان اپنے غیر ظاہر شدہ آمدن اثاثے اور بینامی جائیدادیں ظاہر کریں اور اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں آگاہی سیشن سے فرید خان بنگش نے کہا کہ سکول مالکان سمیت شہری حکومت کی اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں، تقریب میں سلیم خان تونسوی،چوہدری نور محمد میو،شیخ محمد اکرم،طارق امیر عباسی،جعفر حسین بھٹہ،عبدالغفار کلاسن،اکرم سیال،سید اظہر عباس،رانا محمد اشرف، ادریس حیدر،محمود صدیقی،ارشد سلیم،تنویر عباس بخاری،بشیر احمد آزاد،چوہدری لیاقت،چوہدری نوید انجم،ر مشتاق،غلام مصطفی،شفیق تھند دیگر شریک تھے۔