پولیو کے کیسز کی بڑی وجہ انکاری والدین ہیں،بابر بن عطاء

June 17, 2019

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء کا کہنا ہے کہ پولیو کے کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ انکاری والدین ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر بن عطاء کا کہنا تھا کہ ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین بھی اپنے بچوں کو یہ قطرے پلوائیں ۔

بابر بن عطاء کے مطابق پولیو قطروں کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بنوں میں کیسز کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ وزیرستان سے لوگوں کا آنا جانا ہے، پولیو پر قابو پانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں۔