ڈولفن فورس کے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

June 20, 2019

لاہور میں گلبرگ کے علاقے میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کے والد کی مدعیت میں اہلکاروں کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ زخمی نوجوان کے والد عبد الرشید کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں ڈولفن اہلکار رفاقت، آصف ، ذیشان اور وسیم کے خلاف اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق زخمی نوجوان کے والد نے بتایا کہ بیٹا والدہ کی دوائی لینے نکلا کہ ڈولفن اہلکاروں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا۔

دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ چاروں ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش جاری ہے ۔