ٹیکس وصولیوں کا آخری ہفتہ شروع ،اہداف کا حصول ناممکن ہو چکا

June 24, 2019

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگارسے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کیلئے پراپرٹی ٹیکس ، موٹر ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز کی رواں مالی سال کی ریکوری کا آخری ہفتہ شروع ہو گیا ، ٹیکس کے اہداف کا حصول مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوتا نظر آ رہا ہے جون کے بعد راولپنڈی سمیت باقی اضلاع میں بھی ڈائریکٹروں سمیت ای ٹی اوز کے تبادلوں کا قوی امکان ہے ، ذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کے اعداد و شمار میں تبدیلیوں کے باعث پچھلے سالوں میں راولپنڈی کو ٹیکس ریکوری میں اہم پوزیشن پر رکھا جاتا رہا ہے مگر اس مرتبہ اس سب کے بھی اس کی پوزیشن پچھلے سالوں والی نظر نہیں آ رہی ہے حالانکہ اب چار، چار ای ٹی اوز پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری پر مامور ہیں ، ذرائع کے مطابق اس سال موٹر برانچ کی ریکوری بھی خاصی کم ہے حالانکہ روزانہ کی بنیاد پر روڈ چیکنگ کا عمل جاری ہے ، اس حوالے سے ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ موٹر برانچ کی ریکوری کی وجہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن کم رہی ۔