ضیاء الدین یونیورسٹی تعلیمی بورڈ ،نقل کو روکا ہے،پروفیسر انوارزئی

June 25, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضیاء الدین یونیورسٹی تعلیمی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر انوارا حمد زئی نے بتایا ہے کہ ضیاء الدین یونیورسٹی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام پہلے مرحلہ میں سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ کے امتحانات کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ ان امتحانات کی خصوصیت شفافیت، غیرجانبداری اور اعتبار کے ساتھ نقل کلچر کی روک تھام تھی۔ ان امتحانات کیلئے کراچی کے تقریباً تمام علاقوں خصوصاً لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، قائد آباد دیگر علاقوں میں امتحانی مراکز بنائے گئے تھے۔