والد نے مسلمان لڑکے سے دوستی رکھنے پر مارا پیٹا ،سونینا روشن

June 25, 2019

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار راکیش روشن کی بیٹی سونینا روشن نے کہا ہے کہ میرے والد نے مسلمان لڑکے سے دوستی رکھنے پر مجھے مارا پیٹا ہے۔میری فیملی روحیل امین کو صرف اس لیے قبول نہیں کررہی کہ وہ مسلمان ہے۔

سونینا روشن نے ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ برس فیس بُک پر صحافی روحیل امین سے میری دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی لیکن میرے والد راکیش روشن مذہب کی بنیاد پر اس تعلق کے خلاف سماج کی دیوار بنے ہوئے ہیں۔

ریتک روشن کی بہن سونینا روشن نے کہا ہے کہ میرے گھر والوں نے میری زندگی کو جہنم بنا دیا ہے اور میں ناقابل برداشت صورتحال میں زندگی گزار رہی ہوں، ریتک والد کے سامنے بے بس ہے کچھ نہیں کرسکتا اس لیے اداکارہ کنگنا رناوت سے مدد مانگی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد مجھ پر تشدد کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ دہشت گرد ہے جبکہ روحیل امین ایسا نہیں ہے۔

سونینا روشن نے انکشاف کیا کہ میں نے اداکارہ کنگنا رناوت اور رنگولی چنڈل سے کہا ہے کہ وہ مجھے انصاف دلانے میں مدد فراہم کریں۔