شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، بچی جاں بحق

June 25, 2019

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بچی جاں بحق اور 3بچے زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ھمزونی میں بچے گھر کے قریب کھیل رہے تھے کہ اس دوران ان کا پاؤں بارودی سرنگ پر پڑگیا جس سے دھماکا ہوا اور 3سالہ ہانیہ جاں بحق ہوگئی۔

تینوںزخمی بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔