خواتین کرکٹرز کے معاوضے میں اضافہ

June 26, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹکی رقم میں پر کشش اضافہ کردیا ہے ۔اے کیٹگری میں 20، بی میں ساڑھے 18 اور سی میں 18 فیصد اضافہ کیا ہے، اے میں نڈا ڈار اور ثناء میر بی میں عالیہ ریاض، بسمہ معروف، جویریہ ودود، نشرہ سندھو، سدرا امین، سدرا نواز، سی میں دانیا بیگ، ناہیدہ خان شامل ہیں۔