گاڑی سے 50 من مردہ مرغِیاں برآمد، 2 افراد گرفتار

June 27, 2019

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے نوشہرہ مردان روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 50 من مردہ مرغِیاں برآمد کرکے تلف کر دیں۔

کارروائی کے دوران فوڈ اتھارٹی نے 2 افراد کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا۔

ذرائع کے مطابق کے پی فوڈ اتھارٹی نے نوشہرہ مردان روڈ پر ناکہ بندی کی۔ اس دوران گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں سے 50 من مردہ مرغِیاں برآمد ہوئیں۔

مردہ مرغِیاں پنجاب کے علاقے برھان سے ہری پور انڈسٹریل اسٹیٹ سپلائی کی جا رہی تھیں۔