پاکپتن میں پہلی خاتون پولیس ایس ایچ او تعینات

June 28, 2019

ضلع پاکپتن میں پہلی مرتبہ خاتون پولیس افسر کو ایس ایچ او تعینات کردیا گیا ہے۔

ترجمان پاکپتن پولیس کے مطابق خاتون سب انسپکٹر کلثوم فاطمہ کو ڈی پی او عبادت نثار نے ماڈل تھانہ ڈلو ریام میں ایس ایچ او تعینات کیا ہے۔

ڈی پی او عبادت نثار کا کہنا ہے کہ پاکپتن پولیس میں خواتین افسران کی قابلیت اور اہلیت کسی سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خاتون پولیس افسر کی تعیناتی سے لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی میں آسانی ہو گی۔