جامعہ کراچی، شہید محترمہ بینظیر بھٹوچیئر کاسنگ ِبنیاد آج رکھا جائیگا

July 01, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی شہید محترمہ بینظیر بھٹوچیئر اور کنوینشن سینٹر کے اکیڈمک بلاک کا سنگ ِبنیاد رکھنے کی تقریب یکم جولائی کو صبح11 بجے منعقد ہوگی ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے جبکہ وزیر برائے ورک اینڈ سروسزسندھ سید ناصر حسین شاہ مہمان خصوصی ہوں گے۔