’شان دی شِیپ مووی؛ فارما گیڈن‘ کی نئی جھلکیاں

July 04, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ہالی ووڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی اینیمیٹڈ فلم ’شان دی شِیپ مووی؛ فارما گیڈن‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔

مارک برٹن اور رچرڈ اسٹارزیک کی مشترکہ ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی شان نامی ایک ایسی شرارتی بھیڑ کے گرِد گھوم رہی ہے جسے اس کا مالک (فارم کاکسان) ریوڑ سے الگ کر کے فارم ہاؤس سے دور بھیج دیتا ہے۔

ریوڑ اورشان کے دوست اسے بھلانے میں ناکام رہتے ہیں اور اس کی تلاش میں شہر کو نکل پڑتے ہیں۔

فلم کے ڈائیلاگ ہالی ووڈ اداکار جان اسپارک، جسٹن فلیچر، کیٹ ہاربر، رچرڈ ویبر اورجو ایلن کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

فلم 18 اکتوبرکو ریلیز کی جائے گی۔