سجاول : حادثے میں نوجوان جاں بحق

July 07, 2019

سجاول (نامہ نگار) میرپور بٹھورو روڈ پر تیز رفتار آئل ٹینکر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 12 سالہ یونس ولد منظور مگسی آئل ٹینکر کے نیچے آکر جاں بحق جبکہ دو افراد منظور مگسی اور علی مگسی شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں کراچی منتقل کردیا گیا ـ۔