وزیراعظم عمران خان سے شاہد آفریدی کی ملاقات

July 15, 2019

وزیراعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ملاقات کی۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان اور شاہد آفریدی نے غریب اور نادار افراد کے لئے احساس پروگرام، پناہ گاہوں جیسے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بات چیت کی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


عمران خان نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں نجی شعبے کی دلچسپی قابل تحسین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبےکی منصوبوں میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن تعاون اور سہولت دی جائےگی۔

شاہد خان آفریدی نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے حکومتی منصوبوں کے حوالے سے نجی شعبے میں گہری دلچسپی پائی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نجی شعبہ پناہ گاہوں کی تعمیر میں مزید متحرک کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے۔