عمران خان کیخلاف شہبازشریف کا دعویٰ، مزید سماعت 6اگست کو ہوگی

July 16, 2019

لاہور (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج نے پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف 10ارب کے ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت کی۔ مزید سماعت 6اگست تک ملتوی کرتے ہوئے شہبازشریف کو بابراعوان ایڈووکیٹ کی طرف سے دیئے گئے جواب کے ضمن میں جواب داخل کرانے کے لئے کہا ۔