غلطی سے سرحد عبور کرنیوالے ذہنی معذور کی لاش بھارت نے پاکستان کے حوالے کردی

July 17, 2019

سیالکوٹ (جنگ نیوز) بھارتی سکیورٹی فورسز نے غلطی سے سرحد عبور کرنے والے ذہنی معذور 65سالہ پاکستانی کی لاش پاکستان کے حوالے کردی۔ بتایا گیا ہے کہ پسرور کے گاؤں پنڈوری کا 65سالہ اللہ رکھا جو ذہنی طور پر معذور تھا غلطی سے سرحد عبور کر گیا جس پر بھارتی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے اسے شہید کر دیا، اللہ رکھا کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اللہ رکھا 15سال سے ذہنی طور پر معذور تھا اور وہ دو دنوں سے لاپتہ تھا۔ بعد ازاں بھارتی سیکورٹی فورسز نے اللہ رکھا کی لاش پاکستان رینجرز کے حوالے کر دی ۔