کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کو 7روز میں نشتر ٹو کی اراضی خالی کرنے کا حکم

July 18, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی سی عبدالعامر خٹک نے کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کو آئندہ 7روز میں نشتر ٹو کی جگہ خالی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ، ڈی سی کی جانب سے کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ جلد از جلد منڈی مویشیاں کو موضع جسونت گڑھ میں منتقل کی جائے اور نشتر ٹو کی جگہ فوری طور پر خالی کی جائے ، جس پر کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیئے ہیں۔