کینٹ، بارشوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےایمر جنسی سیل 24 گھنٹے فعال رہے گا

July 19, 2019

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ نے بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی یا ایمرجنسی کی صورت میں وفاقی اور صوبائی محکموں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے ، کینٹ کے ایریاز سے گزرنے والے نالوں کی صفائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ نالہ لئی کے کناروں پر آباد افراد کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ بھی صورتحال سے آگاہ رہیں ۔ ایمر جنسی سیل24گھنٹے کا م کر ے گا ہیلپ لا ئن 051-11107-07-07, 051- 9274403 پر شکا یا ت درج اور معلو ما ت لی جاسکتی ہیں ۔