چھتوں کی اقسام و انداز

July 21, 2019

فی زمانہ بہت سے لوگوں کی آرزو ہوتی ہےکہ ان کی اپنی چھت ہو اور وہ اس کیلئے بہت تگ و دو بھی کرتے ہیں۔ البتہ جن کے پاس اپنا گھر موجود ہے تووہ ٹرینڈز سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے اس میںمختلف تبدیلیاںلاتے رہتے ہیں۔ گھر کو ماڈرن لُک دینے میںچھت بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آپ اپنے گھر میںتزئینِنو کے ذریعے کمروں کی چھت کو نت نئے انداز دے سکتے ہیں یا اگر آپ گھر تعمیر کروارہے ہیں تویہی سب سے اچھا موقع ہے کہ ان کے لیے مختلف اسٹائل منتخب کریں۔ آئیں چھتوں کی چند اقسام کے بارے میں جانتے ہیں۔

والٹڈ سیلنگ

کسی بھی قسم کی چھت میںزیادہ اونچائی والی چھت کو والٹڈ سیلنگ (Vaulted Ceiling)کہتے ہیں ۔ دراصل یہ مجموعی طور پر دیگر اسٹائل کی ایک کیٹیگری ہے ، جس کے تحت اونچی، کیتھڈرل یا شیڈ سیلنگ وغیرہ آتی ہیں۔ سیدھی ، لمبی سیلنگ وغیرہ عام طور پر اس زمرے میں نہیںآتیں ، لیکن انہیں اس میںشمار کیا جاسکتاہے۔

کیتھڈرل سیلنگ

کیتھڈرل سیلنگ(Cathedral Ceiling) ایک متشاکل یا متناسب (Symmetrical) ڈیزائن ہوتاہے۔ ہر سمت میںایک جیسی لمبائی ہوتی ہے اور مرکز میں جاکر یہ محراب نما تکونی چوٹی (Apex)بناتی ہے۔ یہ کلاسک اور شاندار دکھائی دیتی ہے۔ اس چھت کی بناوٹ کی وجہ سے آپ اس پر دوسری منزل تعمیر نہیںکرسکتے۔ بہت سے گھر ایسے ہیںجہاںلیونگ روم میں ایسی ہی چھت بنائی جاتی ہے، باقی دیگر کمروںپر دوسرے کمرے بنا لیے جاتے ہیں۔

کوفرڈ سیلنگ

کوفرڈ سیلنگ (Coffered Ceiling) ایک زبردست آپشن ہے، جسے کرائون ماڈلنگ بھی کہتے ہیں۔ دراصل اس ڈیزائن میںبیمز کا امتزاج بنایا جاتاہے۔ جیوگرافیکل پیٹرن کو سامنے لاتے ہوئے یہ بیمز کنکریٹ کے ساتھ ساتھ لکڑی کی بھی ہوسکتی ہیں، جو کہ مربع یامستطیل شکل میں لگائی جاتی ہیں۔ یہ ڈیزائن دیکھنےمیں آنکھوں کو بھلا لگتا ہے اور گھر کے منظر کو عمدہ بناتا ہے۔

ٹرے سیلنگ

ٹرے سیلنگ (Tray Ceiling) کے نام سے ہی ظاہرہے کہ یہ ٹرے یا طشت نماہوتی ہے، جس سے کمرے کی چھت ٹرے جیسے دکھائی دیتی ہے۔ اس طرحچھت میں گہرائی پیدا ہوتی ہے، دوسرے لفظو ں میںیوںکہیں کہ اس سے آپ کا کمرہ بڑا دکھائی دیتاہے۔ لونگ روم، ڈائننگ روم یا کچن کیلئے یہ بہت عمدہ انتخاب ہے۔ اس چھت میںلکڑی کا استعمال اسے اور بھی دیدہ زیب بنا دیتا ہے۔

شیڈ سیلنگ

شیڈ سیلنگ (Shed Ceiling)والٹڈ سیلنگ کی ہی ایک قسم ہے۔ اس کے زاویےاوپر کی جانب یا پھر نیچے کی جانب بنتے ہیں ۔ سادہ اور پُروقار ہونے کی بنا پر یہ ڈیزائن زیادہ تر گھروںمیںدکھائی دیتا ہے۔ چھت کا درمیانی حصہ اتنی بلند ی پر ہوتاہے کہ ا س کے نیچے روشن دان نما کھڑ کی لگائی جاسکتی ہے اورکمرے میں قدرتی روشنی کا وافر انتظا م ہو سکتاہے۔

کوو سیلنگ

کوو سیلنگ(Cove Ceiling) بہت سے ڈیزائن میں آتی ہے۔ ا س میں ڈھلوان سطح یا مخروطی لائنوںکے ساتھ دیواروںکو چھت سے ملا دیا جاتا ہے، تاہم ا س میںزاویے کا بہت خیال رکھا جاتاہے ۔یہ آپ کی مرضی ہے کہ چھت کی طرف جاتا مخروطی حصہ جیسے چاہیں جیومیٹریکل شکل میںبنوائیںیا محض اسے سادہ بیضوی شکل دے دیں۔

بیمڈ سیلنگ

بیمڈ سیلنگ(Beamed Ceiling) میں بیم چھت کے اندر ہونے کے بجائے باہر نظر آتی ہیں۔ یہ چھت کے بوجھ سہارنے پر منحصرہے کہ آپ کم بیم لگوائیںیا بہت ساری بیمز سے چھت ڈیزائن کروالیں۔ یہ بھی ایک والٹڈ یا سادہ سی چھت ہوتی ہے ، لیکن بیم کی وجہ سے اس میںکشش پیدا ہوجاتی ہے۔ کمرے کی تھیم کے مطابق آپ بیم پر عمدہ رنگ بھی کرواسکتے ہیں۔ اگر بیمز بوجھ سہارنے کیلئے نہیںہیں تو آرائشی مقصد کیلئے آپ لکڑی کی بیمز بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

بیرل والٹ سیلنگ

آپ نے بڑے بڑے ڈرم تو دیکھے ہوںگے ، اگرڈرم کو عمودی لحاظ سے آدھا کاٹ دیا جائے تو جو شکل بنے گی، یہ چھت بالکل ویسے ہی دکھائی دیتی ہے۔ بیرل والٹ سیلنگ(Barrel Vault Ceiling) کے ڈیزائن کی بدولت چھت کی پوری لمبائی سامنے آجاتی ہے۔ یہ ڈیزائن راہداریوںکیلئے بہت مناسب ہے اور اس سے چھت کی گہرائی بڑھ جاتی ہے۔

ڈوم سیلنگ

اندر سے گول دکھائی دیتی یہ شکل گنبد نما ڈیزائن کوسامنے لاتی ہے۔ چھوٹے کمرے کی چھت ایسی بنائیں تو کمرہ کینوپی نما دکھائی دیتاہے، تاہم ڈوم سیلنگ(Dome Ceiling) ایک دلچسپ ڈیزائن ہے، جس کا انتخاب آپ کو مایوس نہیںکرے گا۔