عقیل خان نے ٹینس ٹائٹل جیت لیا، جنرل زبیر محمود نے انعامات تقسیم کئے

July 22, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عقیل خان نے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز ٹائٹل حاصل کرلیا۔ ڈی اے کریک کلب کراچی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں عقیل خان نے مزمل مرتضی کو جبکہ احمد کمال نے اشیش کمار کو ہرا کر انڈر 18 چیمپئن شپ جیتی۔مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے انعامات تقسیم کئے۔