محکمہ پولیس میں ترقیاں

July 23, 2019

کوئٹہ(خ ن )سینٹرل پولیس آفس کے ایک اعلامیہ کے مطابق پروموشن کمیٹی کی سفارش پر انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کی منظوری سے اسسٹنٹ( بی۔16) عبد الستار ،عبدالرحیم، ثناء اللہ، عبدالواحد، امیرالدین، علی محمد،نورمحمد،فیض محمد،نذیراحمد، شوکت حسین، محمد عیسیٰ، تجمل مسیح،عبدالکریم اور حضرت اللہ کو سپرنٹنڈنٹ(بی۔17)کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔