ختم نبوت رابطہ کمیٹی کا جمعہ کو یوم سیاہ منانے کااعلان

July 24, 2019

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے اعلان کیاہے کہ حکومت کی پالیسیوں کیخلاف 26جولائی جمعۃ المبارک کو ملک بھر میں ’’یوم احتجاج‘‘منایا جائیگا۔متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالدچیمہ نے بتایاہے کہ ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں سے مشورے کے بعد تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علماء کرام، مذہبی رہنماؤں اور خطباء عظام سے پر زور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اجتماعات جمعۃ المبارک میں عقیدہ ختم نبوت اور عقیدہ ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت کی اسلام اوروطن دشمن سرگرمیوں سے قوم کو آگاہ کریں۔