کوئٹہ میں بچی کا گردہ نکالنے کے معاملے کا مقدمہ درج

July 29, 2019

کوئٹہ کے نجی اسپتال میں بچی کا گردہ نکالنے کے معاملے پر پولیس نے 2ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق پنجگور سے تعلق رکھنے والے رہائشی محمد طاہر نے گوالمنڈی تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ جناح روڈ پر واقع نجی اسپتال کے 2 ڈاکٹروں نے میری 13سالہ بیٹی ثناء کے اپنڈکس کے آپریشن کے نام پر مبینہ طور پر گردہ نکال لیا ہے، وہ مجھے نکالا گیا گردہ بھی نہیں دکھاتے ہیں۔

پولیس نے مقدمے میں اسپتال کے دو ڈاکٹر عالیہ ہاشمی اور ڈاکٹر عبدالکریم کو ملزمان نامزد کیا گیا، جن کے خلاف مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 334 اور 109 کے تحت درج کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اس معاملے کا نوٹس لیا تھا اور وزیر اعلیٰ معائنہ کمیٹی کے چیئرمین کو واقعہ کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی تھی۔