روشنی کا اندھیرا

August 11, 2019

آج مولانا نے عید کی نماز سے قبل اتحاد واتفاق کےموضوع پر بڑے ہی فصیح وبلیغ انداز میں تقریرکی ۔اُن کی تقریر سُن کر کئی لوگوں کی آنکھیں نم ہوگئیں ، دل پگھل سےگئے ۔ نماز کے بعد لوگ برسوں کے اختلافات، رنجشیں بھول کر ،کُھلے دل سے عیدگاہ میں گلے مل رہے تھے۔ مَیں بھی اُن کی تقریر سے بے حد متاثر ہوا تھا ۔مَیں نے مولانا کو ساتھ لیا اور گھر کی جانب چل پڑا ۔ابھی ہم اُس گلی کے موڑ ہی پر آئے تھے، جہاں سے میرا گھر نزدیک تھا۔مولانا نے رُک کرکہا ’’ ہم دوسری گلی سے ہوکر آپ کے گھر چلتے ہیں،آپ کو تو معلوم ہی ہوگا کہ اُس طرف میرے بھائی کا مکان ہے اور مَیں اس سے بات کرنا تو درکنار اس کا چہرہ دیکھنا بھی پسند نہیں کرتا ۔‘‘

(انتخاب: مہرمنظورجونیر ،ساہی وال)