پنجگور میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

August 08, 2019

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پنجگور پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے نواحی علاقے وشبود میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے الیاس نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

واقعے کے بعد مقتول کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، واقعے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔