کشمیریوں پر بھارتی مظالم، محسود و برکی قبائل کی ریلی

August 13, 2019

جنوبی وزیرستان کے محسود اور برکی قبائل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ریلی نکالی ہے۔

محسود اور برکی قبائل کے افراد نے بھارتی غاصبانہ و ظالمانہ اقدامات کے خلاف کانی گرم ڈگری کالج سے کالج اسٹیڈیم تک مارچ کیا۔

مظاہرین نے مارچ کے دوران مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محسود اور برکی قبائل کے عمائدین نے کہا کہ ان کے آباؤ اجداد نے بھی کشمیر کے لیے بے دریغ قربانیاں دی تھیں۔

قبائلی عمائدین نے یہ بھی کہا کہ اب بھی ضرورت پڑنے پر محسود و برکی قبائل پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔