کرنٹ لگنے اور گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق

August 15, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آگرہ تاج کا لونی عثمانیہ مسجد کے قریب واقع گھر میں کرنٹ لگنے سے 30سالہ شرجیل ولد میر محمد جاںبحق ہوگیا ،جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی۔ماڑی پور روڈ لیاری ایکسپریس وے کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے 55سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا ۔