لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

August 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی فیصلے کے خلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنےہزاروں مظاہرین پہنچ گئے ۔

وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی زلفی بخاری بھی لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں موجود ہیں ۔

بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں اس کے خلاف مظاہرے کیئے جارہے ہیں، لندن میں ہزاروں احتجاجی مظاہرین بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے جمع ہوگئے ۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑی تعداد میں سکھ اور ترک نو جوان بھی موجود ہیں۔

مظاہرین نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور کشمیر کی آزادی کے نعرے بھی لگائے ۔