ژوب ‘ سبی اور قلات ڈویژن کے بعض مقامات پر بارش کاامکان

August 16, 2019

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہا محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37، بارکھان 34، دالبندین 41، قلات 32، خضدار 33،لسبیلہ 36، نوکنڈی 39، سبی 39، تربت 41، ژوب 33 اور زیارت میں 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آج جمعہ کو ژوب،سبی، قلات ڈویژن کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔