امریکی خاتون رکن کانگریس نے اسرائیل کی مشروط اجازت مسترد کردی

August 17, 2019

کراچی (نیوزڈیسک)فلسطینی نژاد امریکی قانون ساز راشدہ طلیب نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اہلخانہ سے ملاقات کی مشروط اجازت کو ’جبر‘ قرار دے کر ٹھکرادیا۔تل ابیب نے راشدہ طلیب پر شرط عائد کی تھی کہ وہ اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہم کو فروغ نہیں دیں گی۔اسرائیل کی جانب سے مشروط اجازت ملنے کے چند گھنٹوں بعد ہی راشدہ طلیب نے اسرائیلی مشروط پیشکش مسترد کردی۔