بھارت کو پاکستان سے بات کرنی پڑے گی، نعیم الحق

August 18, 2019

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان سے بات کرنی پڑے گی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی تقریب سے خطاب میں نعیم الحق نے کہاکہ حکومت میں آئے تو پتاچلا کہ ہرادارے کا دیوالیہ نکل چکا ہے، حکومت کا عزم ہے آیندہ 5 سال میں تمام غریب طبقوں کو گھرفراہم کریں،ایک کروڑ صحت کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو پولیس اسٹیٹ بنادیاہے، وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو بتایا کہ بھارتی حکومت مذاکرات کےلئے نہیں مان رہی ہے، بھارتی حکومت کے مذاکرات کے لیے نہ ماننے پر ڈونلڈ ٹرمپ حیران ہوئے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اقتدار میں آئے تو ملکی خزانہ بالکل خالی تھا، واجبات کا بوجھ اٹھانے کےقابل نہیں تھے ،ملکی واجبات ادا کرنے کے لیے مختلف اسکیمیں شروع کی گئیں۔

نعیم الحق نے کہاکہ ساڑھے 3سے 4لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں،5سال میں تمام غریبوں کو گھر فراہم کریں گے، غریب افراد 5،10اور 15ہزار روپیہ ماہانہ دےکر گھرکے مالک بن سکیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ یتیموں اوربیوائوں کےلیے اسکیمیں شروع کررہے ہیں، ساڑھے 7 لاکھ روپے کی طبی امداداور اسپتال سےعلاج کی سہولت دیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے اعتراف کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کا پہلا سال مشکل گزرا،ہمیں سخت اقدامات کرنا پڑے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری غلطیوں کی نشاندہی کریں لیکن ہمارامؤقف بھی شامل کریں ،وزیراعظم ملک کیلئے18، 18گھنٹے کام کر رہے ہیں۔