پولیو کسی بھی صورت میں دہشت گردی سے کم نہیں، شوکت یوسفزئی

August 18, 2019

خبیر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پولیو کسی بھی صورت دہشت گردی سے کم نہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بنوں میں سیلز ٹیکس کو پولیو قطرے پلانے سے مشروط کرنے کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے پلانے کی مخالفت کرنے والوں کےخلاف ایکشن لیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جیسے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اسی طرح ملک اور صوبے کو پولیو فری بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو کا وائرس صرف افغانستان، نائجیریا اور پاکستان میں ہے۔