برطانیہ میں ریسنگ ٹریک پر خطرناک حادثہ

August 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

برطانیہ میں ریسنگ ٹریک پر خطرناک حادثہ پیش آیا تاہم بائیک رائیڈر محفوظ رہا۔

برطانیہ کی کاؤنٹی لنکا شائر میں لیوک موسے نامی رائیڈر دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ریس کی پریکٹس کر رہا تھا کہ 110 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بائیک چلانا اُسے مہنگا پڑگیا۔

نوجوان بائیک رائیڈنگ کے دوران اچانک چھ فٹ ہوا میں اُچھل کر قلابازیاں کھاتا ہوا ٹریک پر بری طرح آگرا اور دوسرے رائیڈر کی بائیک تلے آنے سے بال بال بچا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں لیوک زخمی ہوا، جسے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔