ڈیوس کپ فورفیٹ کرنے پر بھارت کو جرمانے کا امکان

August 20, 2019

چنئی (جنگ نیوز) بھارتی ٹینس فیڈریشن پاکستان کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی اسلام آباد سے منتقل کرانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگارہی ہے۔ ان کی عالمی ٹینس فیڈریشن آفیشلز سے ٹیلی فونک میٹنگ پیر کو ہونا تھی جو ایک روز کیلئے موخر ہوگئی۔ اب یہ منگل ہوگی ۔ بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا اور مقابلے فورفیٹ کیے تو اسے جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ ٹائی پر آنے والے اخراجات بھی برداشت کرنا ہوں گے۔