بچوں سے زیادتی اور ویڈیوز بناکر بلیک میل کر نیوالا گینگ گرفتار

August 20, 2019

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر )سکول کے کم عمر بچوں سے زیادتی کرتے ہوئے ان کی برہنہ ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے گینگ کو گرفتارکرلیا گیا۔ ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے سی پی او محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کہوٹہ پولیس نے ایک ایسے گینگ کو گرفتار کیا ہے جو سکول کے کم عمر بچوں کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا کر ان کی برہنہ ویڈیوز بناتا تھا۔