افغان وفد 4 روزہ مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا

August 21, 2019

اسلام آباد (نیوز ایجنسی) پاکستان اور افغانستان کے درمیان چار روزہ مذاکرات (ٹریک ٹو ڈائیلاگ) بدھ سے اسلام آباد میں شروع ہونگے ، مذاکرات میں شرکت کیلئے 13 رکنی افغان وفد منگل کو اسلام آباد پہنچ گیا ۔بات چیت میں افغان امن مذاکرات کا جائزہ، جون میں افغان صدر کا پاکستان کے کامیاب دورے کے بعد کے حالات، افغان مہاجرین کے معاملات، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات، طور خم سرحد کو چوبیس گھنٹے کیلئے کھلا رکھنے کے پاکستانی فیصلے کے علاوہ ویزوں کے معاملات پر بھی غور کیا جائیگا ۔